کراچی( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لندن رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشفاق کے بڑے بھائی محمدمشرف کے اچانک انتقال پرگہرے افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میںالطاف حسین نے محمداشفاق سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی۔دریںاثناءایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لندن میںمقیم رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشفاق سے ان کے بڑے محمدمشرف کے انتقال پردلی افسوس کااظہارکیاہے اورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشفاق سے الطاف حسین کااظہارتعزیت
Jun 23, 2013