وحیدہ شاہ کی طرح نگہت شیخ کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے: مہناز رفیع

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما مہناز رفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کی طرف سے بس ہوسٹس پر تشدد قابل مذمت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وحیدہ شاہ کی طرح نگہت شیخ کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی عوامی نمائندہ کسی عام فرد کے خلاف ایسی حرکت کا تصور بھی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کام کی جگہوں پر ہراسمنٹ کے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے بس ہوسٹس اقرا نواز کو بھی انصاف دیا جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو خوش آئند قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن