گجرات (نامہ نگار) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بجٹ کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں ضروری اشیائے صرف باالخصوص کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے اسے واپس لیا جائے اور قیمتوں کو بجٹ سے پہلے کی سطح پر لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وہ گجرات میں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ بجٹ کی منظوری سے قبل ہی اشیاءکے نرخ نمایاں طور پر بڑھنے سے غریب اور عام آدمی پریشان ہے۔ انہوں نے نہایت مصروف دن گزارا اور اپنے ساتھی رہنماﺅں سے ملاقات کے علاوہ متعدد ساتھیوں اور کارکنوں کے گھر جا کر ان کے انتقال کر جانے والے عزیز و اقارب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے سید ضمیر حسین شاہ سے بھی ملاقات کی۔ پرویز الٰہی نے پیلس کالونی میں چودھری محمد اسلم، چودھری محمد اشرف کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے سید مشتاق حسین جنگی کے علاوہ مدینہ سیداں میں زاہد حسین شاہ، سید شوکت وسیم، سید طالب حسین شاہ، صابر شاہ اور جمال پور سیداں میں سید علمدار حسین شاہ کی رہائش گاہوں پر جا کر بھی فاتحہ خوانی کی۔
بجٹ نے غریب کو پریشان کر دیا، قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: پرویز الٰہی
Jun 23, 2013