آج بھی کہتا ہوں مشرف بحفاظت ملک سے باہر چلے جائینگے: اعجازالحق

لاہور/ اسلا م آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف سب سے پہلے کرگل جنگ کی انکوائری کروائیں‘ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی صورت میں بعد میں جو کچھ ہو گا نواز شریف اس سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے وہ فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی کریں گے‘ میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ پرویز مشرف بحفاظت ملک سے باہر چلے جائیں گے‘ حکومت تمام فیصلے پارلیمنٹ میں کرے اور غیر آئینی فیصلوں سے پرہیز کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ کی مداخلت کی نوبت نہ آئے۔ سپریم کورٹ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ پرویز مشرف یا کسی اور کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا حکم دے بلکہ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...