وزیراعظم نوازشریف کی آمد، فیروزپور روڈ بند

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کی ماڈل ٹا¶ن آمد کے موقع پر فیروزپور روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نوازشریف کی ماڈل ٹا¶ن میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد سے قبل ہی پولیس نے فیروزبور روڈ کو نو گو ایریا بنا دیا اور ماڈل ٹا¶ن جانے والی سڑکوں پر بیریئر لگا دئیے جس سے لوگوں کو شدید حبس میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا کو بھی کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...