لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے سر کاری ہسپتالو ں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ کا اعلان کر دیا ،پنجاب انسٹیٹیو ٹ آف کارڈیالوجی کا بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ کم کر کے 67کرو ڑ 50لاکھ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ ہسپتال کو5کروڑ83ہزار،مینٹل ہسپتال کو ایک کروڑ اضافے کیساتھ6کروڑ،جناح ہسپتال کو 3کروڑ اضافے سے 29کروڑ،چلڈرن ہسپتال کا بجٹ 65لاکھ اضافے سے 24کروڑ،گنگارام ہسپتال25کروڑ، سروسزہسپتال کا 54لاکھ اضافے کیساتھ 53کروڑ،لیڈی ولنگٹن 65لاکھ اضافے سے7کروڑ،لیڈی ایچی سن 40لاکھ اضافے سے3کروڑ 25لاکھ،نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کو 9کرو ڑ 80لاکھ،پنجاب انسٹیٹیو ٹ آف کارڈیالوجی کا بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ کم کر کے 67کرو ڑ 50لاکھ،سید مٹھا ہسپتال2کروڑ جبکہ ڈینٹل ہسپتال کو دس لاکھ اضافے سے 1کروڑ 50لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔
پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتا لو ں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ کا اعلان
Jun 23, 2013