بجلی بحران ختم کرنے کیلئے ساﺅتھ ایشین گرڈ بنایا جائے: ڈاکٹراکمل حسین

لاہور (کامرس رپورٹر) ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اکمل حسین نے بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے تجویز دی ہے ساﺅتھ ایشین گرڈ بنایا جائے تاکہ جس ملک میں بجلی کی قلت ہو، وہ اس گرڈ سے منسلک دوسرے ملک سے بجلی درآمد کرے جس کے پاس بجلی سرپلس ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز سیفما کے زیر اہتمام بجٹ برائے 2013-14ءپر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ اتنا ہی اہم ہے جتنا ریسورس موبلائزیشن اہم ہے۔ سرمایہ کاری اس صورت میں ہوگی کہ جب ملک میں امن و امان ہو، قانون کی حکمرانی ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے، فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ اس صورتحال میں فوج کا بجٹ بڑھانا پڑیگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ملک کی معیشت درست کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے، یہ آخری موقع ہے اگر اب بھی ملک کی معاشی حالت نہ ٹھیک ہوئی تو پھر کبھی نہیں ہوگی۔ پاکستان کو خطے کے ممالک سے زیادہ سے زیادہ تجارتی تعلقات بڑھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کیلئے حکومت کو بانڈز ڈالرز میں جاری کرکے ان کو انٹرنیشنل سطح پر جاری کرنا چاہئے۔ اس کا دوہرا فائدہ ہوگا۔ ملک میں کمپنیوں کی ادائیگی پاکستانی روپے میں ہوگی جبکہ ملکی خزانے میں 4 سے 5 ارب ڈالر آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...