کراچی(کامرس رپورٹر) پورٹ محمد بن قاسم پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65ہزار781ٹن درآمدات اورصرف 5ہزار288ٹن برآمدات پر مشتمل 71ہزار69ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پرلادا گیا۔ درآمدات میں58ہزار124 ٹن فرنیس آئل‘3ہزار 744ٹن ایل پی جی‘ 200ٹن تارکو(بیٹومین) 3ہزار713ٹن سویا بین سیڈ اوربرآمدات میں 3ہزار230ٹن سیمنٹ‘2ہزار58ٹن چاول شامل تھے۔ اس دوران 8بحری جہاز الیکن بے‘ سام ٹائیگر نے اسفالٹ مرچنٹ‘ ٹیٹان‘ لاہور‘ گیس ریسکو‘ زیا ہے 505 اورالیٹس برتھوں پر سامان اتارنے اورلادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 2بحری جہاز پریذیڈنٹ پولک اورپیس جج بندرگاہ کے باہر لنگرانداز اوربرتھوں کے منتظر ہیں یہ بندرگاہ پر کنولا سیڈ اور کنٹینرز اتاریں گے اورجنرل کارگو لادیں گے۔
پورٹ قاسم پر71ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا
Jun 23, 2013