فوج کا اپنا آئینی کردار، جنرل راحیل مثبت کردار ادا کر رہے ہیں: مشاہد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا‘ ۔فوج کا اپنا ایک آئینی کردار ہے‘ جنرل راحیل شریف مثبت انداز سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
پرویز مشرف کی وجہ سے حکومت اور فوج میں کوئی تنائو نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں حکومت بناسکتے تھے مگر تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ طاہرالقادری اور عمران پرویز مشرف کے غبارے ہیں۔ شیخ رشید سمجھتے ہیں کہ لوگ انہیں سنتے ہیں حالانکہ لوگ تو مسخروں کو بھی سنتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...