میڈیا طاہر القادری سے زیادہ آپریشن ضرب عضب اور متاثرین پر توجہ دے: ترجمان وفاقی حکومت

Jun 23, 2014

اسلام آباد (اے این این)  وفاقی حکومت نے ڈاکٹر  طاہر القادری کی آمد پر میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے میڈیا طاہر القادری سے زیادہ آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کو توجہ کا حصہ بنائے، طاہر القادری کے معاملے پر سنسنی پھیلانے اور انہیں ضرورت سے زیادہ کوریج دینے سے گریز کیا جائے، پاک فوج کے حوصلے بلند کیے جائیں اور بے گھر افراد کو ریلیف فراہم کرنے میں کردار ادا کیا جائے۔ ترجمان حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  فوج کو جنگ جیتنے کیلئے عوام کی دعائوں اور حمایت کی ضرورت ہے اس نازک مرحلے پر میڈیا ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کرے۔

مزیدخبریں