لاہور (این این آئی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپسی پر ہم خیال رہنمائوں سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور انکے بڑے صاحبزادے مختلف رہنمائوں سے ابتدائی رابطے کر چکے ہیں جس کی رپورٹ ڈاکٹر طاہر القادری کو وطن واپسی پر پیش کی جائیگی۔