آپریشن کامیابی سے جاری ہے، دہشت گرد جلد انجام کو پہنچ جائیں گے: رانا تنویر

مریدکے+ نارنگ منڈی (نامہ نگاران) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج شمالی وزیرستان کا وسیع علاقہ دہشت گردوں سے واگزار کرا چکی ہے جس سرعت سے فورسز نے علاقہ واگزار کرایا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ افغان بارڈر  پار کرنے والے دہشت گردوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اصل مسئلہ افغان بارڈر پر انتظامات کا ہے۔ فورسز شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن بھی شروع کرنے والی ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کو نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ٹربیونل جو بھی فیصلہ کرے گا ہم قبول کر لیں گے۔ مردہ لیگ ناراض خان اور دیگر سیاسی بیروزگار اور تانگہ سوار سیاستدان طاہرالقادری کے کندھے استعمال کر رہے ہیں جنہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ طاہر القادری کا سڑک کے راستے سفر پر خطر ہے حکومت نے فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن قانون شکنی کی قطعاً اجازت نہیں ہو گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز رانا فارم ہائوس مریدکے میں عمائدین علاقہ، کھلی کچہری اور میڈیا سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں حکومت اور فوج ایک ہی پیج پر متحد ہو کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ نارنگ منڈی میں مسلم لیگی رہنما شاہد امین بھٹی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن درست سمت جا رہا ہے۔ آپریشن کو تمام محب وطن عوام کی حمایت حاصل ہے۔ دہشت گرد ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکے ہیں اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ملکی مفاد میں ہو رہا ہے تمام سیاسی جماعتیں اس آپریشن کی حمایت کریں موجودہ حالات میں ملک سے کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ آئی این پی کے مطابق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی اکثریت غیرمکلی ہے۔ طاہر القادری سمیت کوئی کی بھی جمہوریت ڈی ریل کرنے کی سازش کا میاب نہیں ہونگے۔ ناراض خان جلسوں سے وزارت عظمی حاصل نہیں کر سکتے اور ملک میں جمہوریت کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں دیا جائیگا اور ہم جمہوریت کا مکمل دفاع کر ینگے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپر یشن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...