برطانیہ میں اقتصادی پالیسیوں کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

Jun 23, 2014

لندن (این این آئی)حکومت برطانیہ کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران حکومت برطانیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے۔ لندن میں مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے سے برطانوی پارلیمنٹ تک ایک بڑی ریلی بھی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت برطانیہ کی جانب سے شام اور عراق میں مداخلت جیسی جنگوں میں ملک کا خاصا بڑا بجٹ صرف کئے جانے پر بھی اپنی مخالفت کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام اور مختلف شعبوں کے ملازمین وکارکنوں نے اس قسم کے مظاہروں کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں