مصر: اخوان المسلمون کے رہنما سمیت 183 کارکنوں کو موت کی سزا برقرار رکھنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج

Jun 23, 2014

قاہرہ (آن لائن) مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع سمیت 183 کارکنوں کی موت کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اتنے بڑے پیمانے پر موت کی سزا دینے پرجج سعد یوسف صابری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے مصری فوج نے مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک میں جاری سیاسی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے مقدمات کے فوری فیصلے کیلئے عارضی عدالتیں قائم کی تھیں۔

مزیدخبریں