نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں تعینات اپنے سفیروں کو آج پیر کو نئی دہلی طلب کر لیا جہاں وزیرخارجہ سشما سوارج کی زیرصدارت اجلاس میں پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔