کراچی (نوائے وقت رپورٹ + کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے سکھن میں پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مقتول اسد کو اتوار کے روز چوری کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان اسد گرمی کی شدت کے باعث دم توڑ گیا۔ دوسری طرف لیاری میں کلاکوٹ کے علاقے میں فوٹو لین میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول کی عمر تقریباً 21 سال تھی۔ جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو مخبری کے شبے میں گینگ وار کے ملزمان نے مارا ہے۔