کراچی (صباح نیوز) کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹائون میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 19ملزمان کو گرفتا ر جبکہ 36مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا ایس پی بلدیہ ٹائون اعجاز ہاشمی کے مطابق علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم چار افغان باشندوں کو بھی حراست میں لیا گیا تین مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ ایس پی بلدیہ ٹائون کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 36مشتبہ افراد کو بھی حراست میںلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔