لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی کی ہمشیرہ ساہیوال میں انتقال کر گئیں۔ موحومہ کو سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، ادریس حیدر ، خالد بشیر، سید خاور شاہ سمیت کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔