لاہور (نامہ نگار)صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 605 ٹریفک حادثات میں10افراد ہلاک جبکہ 718افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں217ڈرائیورز ،40کم عمرڈرائیور،373مسافراور138پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔لاہور 137ٹریفک حادثات میں 148متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں36حادثات میں39متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات میں کل728متاثر ہونے والوں میں سے582مرد اور146خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹے میں 605 ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مدد فراہم کی
Jun 23, 2015