لورالائی (نوائے وقت رپورٹ) جنرل کمانڈنگ آفیسر 41 ڈویژن میجر جنرل آفتاب نے لورالائی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آفتاب نے بچوں کو مفت کتب تقسیم کیں۔ سکولوں کے بچوں کو فیسوں کی مد میں چیک بھی دئیے۔ کتب کی تقسیم میں قبائلی عمائدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔