اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ایوان زیریں میں کٹوتی تحریکیں پیش کرنے کا حکم دیا تو اسحاق ڈار سپیکر کی ہدایات نہ سن سکے اور مزاحیہ انداز میں ایاز صادق کو کہا کہ سپیکر صاحب آج محسوس ہورہا ہے کہ آپ کو روزہ لگ رہا ہے اس لئے آپ کی آواز حلق سے نہیں نکل رہی جس پر ایاز صادق ہنستے ہوئے سر ہلانے لگے۔