فیصل آباد: پولیس کی کھلونا پستول سے کھیلتے 2 لڑکوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد میں سوساں روڈ مدینہ چوک پر تھانہ پیپلز کالونی ایک لڑکا جاں بحق اور دوسرا بال بال بچ گیا۔ پولیس کی فائرنگ سے اہل محلہ نے بتایا کہ 15 سالہ فرحان اور فہد چوک میں نقلی پستول سے کھیل رہے تھے کہ تھانہ پیپلز کالونی کی پولیس نے ان پر گولی چلا دی، فرحان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ فہد کو گولی چھو کر گزر گئی۔ فرحان رات گئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسکی والدہ پر صدمے سے غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ محلے میں کہرام مچ گیا۔ قبل ازیں فہد کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا تھا۔ پولیس نے ڈاکو قرار دیکر اس کے بچے کو گولی ماری اور ہسپتال میں پھینک کر چلی گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ انہیں 15 پر کال موصول ہوئی کہ ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے فرحان نامی ڈاکو نشانہ بنا۔ زخمی ڈاکو سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...