وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بجلی بحران پر آج کے الیکٹرک حکام کو طلب کرلیا ہے، انہوں نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات نو بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری دفاتر میں اے سی صبح گیارہ بجے کے بعد چلائے جائیں۔ جبکہ کراچی میں روزانہ تین ہزار ٹینکر پانی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب تاجروں کی جانب سے اس اعلان کو مسترد کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تاجروں کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے