رمضان المبارک میں ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث پنجاب کے مخلتف شہروں کے عوام سراپا احتجاج

Jun 23, 2015 | 12:19

فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا تو ملتان میں بھی لوڈشیڈنگ کےستائے شہری احتجاج کیلئے سڑکوں پرآنکلے

فیصل آباد کے علاقے مدن پورہ کے مکینوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑک پر ٹائروں اور کچرے کو آگ لگا کر شدید احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے سڑک بھی بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن بھر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ سحری و افطاری کے اوقات میں بھی بجلی میسر نہیں، اسی طرح ملتان کےکئی علاقوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نےروضہ داروں کو پریشان کررکھا ہے، بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر شہریوں نےوہاڑی چوک پردھرنا دیا اور ٹائرجلا کر مین روڈ بلاک کردی،اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع پرمظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، اس دوران احتجاج میں شامل مشتعل افراد نے گاڑیوں اور عمارتوں پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

مزیدخبریں