اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دے گا ۔ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے آئندہ ماہ پاکستانی وفد ایران جائے گا اور پاکستانی وفد ایران کے دورے میں آئی پی منصوبے کے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دے گا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پر تعاون کرے گا تاکہ دونوں ممالک میں توانائی منصوبوں کو فروغ ملے ۔
پاکستان، ایران گیس لائن منصوبے کی تعمیر جلد شروع کر دیں گے: شاہد خاقان عباسی
Jun 23, 2016