اسلام آباد (اے پی پی) وزارت برائے منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات نے مختلف محکموں اور ڈویژنوں کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 4 کھرب 32 کروڑ 87 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ وزارت برائے منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 70 کروڑ روپے، کابینہ ڈویژن کے لئے 24 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار روپے، کیڈ ڈویژن کے لئے 92 کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار روپے، کامرس ڈویژن 23 کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار روپے، مواصلات ڈویژن این ایچ اے کے لئے 60 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ روپے، ڈیفنس ڈویژن کے لئے ایک ارب 58 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار روپے، دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے 90 کروڑ روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 12 لاکھ 25 ہزار روپے، وفاقی ٹیکس محتسب کے لئے ایک کروڑ 57 لاکھ 37 ہزار روپے، خزانہ ڈویژن کے لئے 7 ارب 54 کروڑ 72 لاکھ 75 ہزار روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 19 ارب 61 کروڑ 37 لاکھ 44 ہزار روپے، اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ ڈویژن کے لئے 26 کروڑ 62 لاکھ 44 ہزار روپے، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کے لئے 21 ارب 84 کروڑ 14 لاکھ 54 ہزار روپے، قانون، انصاف و انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 1 ارب 19 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار روپے، پانی و بجلی ڈویژن (پاور سیکٹر) کے لئے 56 ارب 90 کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار روپے پانی و بجلی ڈویژن (واٹر سیکٹر) کے لئے 23 ارب 4 کروڑ 49 لاکھ روپے اور دیگر محکموں کیلئے بھی فنڈز جاری کر دیئے۔