کوہلو: باپ اور بھائی کو قتل کر دیا: قلات، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک اور بھائی بھی شدید زخمی ہوگئے قاتل کو لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مستونگ میں کے علاقے غنجہ ڈوری سے پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمدکرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کوہلو کے علاقے تمبو میں نصیر خان نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے والد بلوچ خان پوادی اوربھائی امیر خان کو قتل کردیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز ضلع قلات کے علاقے نمرغ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کوقتل کردیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کانتیجہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن