لندن (آن لائن) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو کی فروخت 10 لاکھ ڈالر میں متوقع ہے۔ 21 ویں صدی کے عظیم باکسر محمد علی کے خاندان میں ایک فرد نے انکی تدفین کی خفیہ ویڈیو بنائی ہے جو جلد منظر عام پر آسکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس شخص نے سات منٹ کی اس ویڈیو کا خریدار ڈھونڈنے کیلئے امریکہ کی مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیا۔ اخبار کے مطابق ویڈیو بنانیوالے شخص نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھی ہے اور وہ ویڈیو کو تقریباً 10 لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔