بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے لاپتہ ہزاروں نوجوانوں کومجاہد قرار دے دیا

Jun 23, 2016

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے لاپتہ ہونے والے ہزاروں نوجوانوں کو مجاہد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے 4587افراد سرحد کے اس پار آزاد کشمیرچلے گئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کا دعوی ہے کہ 4587 لاپتہ افراد اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سرحد کے اس پارآزاد کشمیر چلے گئے ہیں اور ان افراد میں سے دو برسوں کے دوران سال 2013سے اب تک 489افراد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ آزاد کشمیر سے نیپال کے راستے سے یہاں آئے ہیں ۔جن کی باز آباد کاری کیلئے سرکار ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور نیپال ہی ایک ایسا راستہ ہے جہاں سے آزاد کشمیر سے لوگ یہاں آسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں