لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پولیس نظام میں اصلاحات اور تھانہ کلچر کی تبدیلی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پنجاب پولیس کی کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے جس سے پولیس کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پولیس سٹیشنوں کو امن کاگہوارہ بنایا جا سکتا ہے جہاں سائلین اپنے مسائل کے حل کیلئے بلاخوف و خطر رابطہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کو چلانے کیلئے مانیٹرنگ اور سینئر افسران کی اپنی دلچسپی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل ستائش ہے کہ اب تک 13 اضلاع کے 2 سو سے زائد تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے جا چکے ہیں جبکہ دیگر تھانوں میں رواں سال میں دسمبر تک یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ تعریف