نیویارک (آئی این پی) بین الاقوامی مشاورتی فرم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہے جبکہ مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ سرفہرست ہے۔ یہ سروے دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے مرسر نامی کمپنی نے کیا ہے تاکہ کمپنیاں کسی شہر میں اپنے غیرملکی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا حساب کتاب کر سکیں۔ اس سالانہ فہرست میں دنیا بھر کے 209 شہر شامل ہیں جبکہ سروے میں 200 چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا، کپڑے، تفریح وغیرہ شامل ہیں۔ اس فہرست میں کراچی کا نمبر 201 ہے یعنی وہ دنیا کے سستے ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ رواں سال سب سے سستا شہر نمیبیا کا وینٹہوک قرار پایا ہے۔
ہانگ کانگ