اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح اےونےو پر سات گھنٹے تک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے ملزم سکندر کیس کا فیصلہ پانچ جولائی تک موخر کر دےا۔ قبل ازےں اس کےس کا فےصلہ سنانے کےلئے 22جون کی تارےخ مقرر تھی۔ ملزم اور اسکی اہلیہ کو 16 اگست 2013ءکو گرفتار کر کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سکندر پر 8 جنوری 2014ءکو فرد جرم عائد کی گئی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔ چالان کے مطابق ملزم سکندر اور اس کی بیوی کنول کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا تاہم گزشتہ روز کےس کا فےصلہ م¶خر کر دےا گےا۔
سکندر بوسن
سکندر کیس کا فیصلہ 5 جولائی تک م¶خر
Jun 23, 2016