کانپور (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر کانپور میں سیلفی لینے کا فضول شوق 6 نوجوانوں کی قیمتی جانیں لیجانے کا سبب بن گیا۔ کانپور کے قریب دریائے گنگا میں گزشتہ روز کلون گنج کا رہائشی نوجوان شیوم نہانے کے دوران سیلفی لینے کی کوشش میں پاﺅں پھسلنے پر گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈبکیاں کھانے لگا اسے بچانے کیلئے یکے بعد دیگرے اس کے 5 دوست مقصود، بھولو پتواڑی، روہت سیتم اور بھولا دریا میں اترے اور بارشوں کے آنیوالے پانی کے تیز بہاﺅ میں بہہ گئے۔ پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے 6 نوجوانوں کی نعشیں نکال لیں۔