دہشت گردوں کےخلاف جتناکام پاکستان نےکیاکسی اورملک نےنہیں کیا: میجرجنرل عاصم باجوہ

برلن میں ایک جرمن نشریاتی ادارے کودئیے گئےانٹرویومیں ترجمان پاک فوج عاصم باجوہ نےکہاہے کہ پورے ملک سےدہشت گردوں کاخاتمہ کیاجارہاہے۔ انٹیلی جنس کی بنیادپر 18ہزارآپریشن کیےگئے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف جتناکام پاکستان نےکیا کسی اورملک نےنہیں کیا۔شمالی وزیرستان میں کسی تفریق کے بغیرآپریشن کیاگیا.ابھی ہم بارڈر مینجمنٹ کررہےہیں۔افغانساتن کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 62فیصدآئی ڈی پیزکی واپسی ہوچکی ہے۔آئی ڈی پیزکی واپسی کاعمل اس سال آخرتک مکمل ہوجائےگا۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کواین ایس جی کی رکنیت دی گئی تویہ امتیازی سلوک ہوگا۔ بھارت کےساتھ حالات ٹھیک نہ ہونےکی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے۔

ای پیپر دی نیشن