ملکی وسائل عوام کی فلاح پرخرچ کر رہے ہیں, ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،معیار اوربرق رفتاری کو فروغ دیا : شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جسمیں ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں پر بات کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اوران کے طرز زندگی میں بہتری لانا ہے۔ سخت مالیاتی ڈسپلن اورکفایت شعاری کی پالیسی کے تحت وسائل عوام کی فلاح پرخرچ کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ قومی معیشت کی مضبوطی کیلئے بے مثال اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کی پالیسی کو فروغ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن