ماڈل گرل ایان علی کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سپریم کورٹ کاکہناہے کہ بادی النظرمیں عدالت کی حکم عدولی ہوئی ہے

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی .سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائی کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے. انہوں نے بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہےاس کے باوجود سندھ ہائی کورٹ میں بھی سماعت جاری ہے،جس پر ایان علی کے وکیل نےکہاکہ سندھ ہائی کورٹ کی کارروائی یہاں کے کیس سے مختلف ہے.عدالت میں سرکاری اور ملزمہ کے وکیل میں نوک جھونک بھی ہوئی .ایان علی کے وکیل نے کہا،کہ وزارت داخلہ آئین کامذاق اڑا رہی ہے جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ یہ وکیل اخبار کی سرخی بنانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا. حکومتی وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایان علی ای سی ایل کیس کا حتمی فیصلہ نہ دے.

ای پیپر دی نیشن