شہر میں لٹیرے پھرسرگرم ہو گئے ہیں ،فردوس نقوی

Jun 23, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک بار پھر لٹیرے سرگرم ہو گئے ہیں مگر انہیں لگام دینے والا کوئی نظر نہیںہے۔ شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ ہونے لگی ہیں۔ شہر کی سڑکوں اور مارکیٹوں میں عید کی شاپنگ کے لئے آنے والی فیملیز غیر محفوظ ہو چکی ہے جو کہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں