مدینہ منورہ میں رﺅف صدیقی کی کتاب ”سیرتِ خیر البشر ﷺ“ کی تقریبِ رونمائی

Jun 23, 2017

کراچی(خصوصی رپورٹر) سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رﺅف صدیقی کی تصنیف کردہ کتاب ”سیرتِ خیر البشر ﷺ“ کی تقریبِ رونمائی مدینہ منورہ میں 21 جون بمطابق 27 رمضان المبارک لیلة القدر کو منعقد کی گئی۔ رُوح پرور تقریب میں عامر خان، عبد الرحمن حربی، محمد حربی، ابو انس اور فضل ابو عبدالرحمن سمیت مدینہ منورہ کی اہم شخصیات اور سعودی حکام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رو¿ف صدیقی کو عربی چغہ ”بشت“ پہنایا گیا۔ تقریب میں قرا¿ت اور نعت کے فرائض حافظ سید اسامہ واحد نے ادا کئے۔ رﺅف صدیقی نے کہا کہ میں سعودی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ”سیرتِ خیر البشر ﷺ“ کے اجرا¿ کی منظوری دی۔ اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا مقدمہ کلید بردار خانہ¿ کعبہ صالح زید بن العابدین الشیبی نے لکھا۔

مزیدخبریں