لاہور ہائیکورٹ بار کا اجلاس، وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرنیوالے شخص پر وکلاءنے تھپڑوں کی بارش کر دی

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس کے دوران وکلاءنے وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے نامعلوم شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاءکا ہفتہ وار احتجاج اور اجلاس جاری تھا کہ اچانک اجلاس کے دوران نامعلوم شخص نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔وکلاءنے آﺅ دیکھا نہ تاﺅاور دوران اجلاس نعرہ بازی کرنے والے نامعلوم سول شخص پر تھپڑوں کی بارش کردی تاہم بعد میں وکلاءنامعلوم شخص کی شناخت کے لئے سکیورٹی روم لے گئے۔واضح رہے کہ وکلاءہرجمعرات کو وزیراعظم کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔
تھپڑ

ای پیپر دی نیشن