پشاور(بیورورپورٹ)فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی طرف سے جمعرات کے روز سہ پہر 4بجے جاری شدہ رو زانہ فلڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر،دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ان مقامات پر پانی کا بہاﺅ باالترتیب 48236کیوسک،56500 کیوسک، 10405 کیوسک، 27000کیوسک اور3563کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔
نچلے درجے کا سیلاب