منڈی بہا¶الدین، سرچ آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی (ایجنسیاں) آپریشن ردالفساد کے تحت خیبر ایجنسی اور منڈی بہا¶الدین میں کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں ہوئیں۔ خیبر ایجنسی سے ملنے والے اسلحہ میں سب مشین گنز، تیار آئی ای ڈیز اور فیوز شامل ہیں۔ منڈی بہا¶الدین کے دریائی علاقوں میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سہولت دینے والے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی خود کار ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن کے دوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220 موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کیا گیا جس میں قینچیاں اور بلیڈ بھی شامل ہیں۔

سرچ آپریشن

ای پیپر دی نیشن