اینڈ رائیڈ سسٹم کا مقصد حاضری کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے: ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور(خبر نگار) ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان نے سینٹری ورکرز کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے حکم نامے کے مطابق تما م سینٹری ورکرز ملازمین اپنے اون پے سکیل کی رو سے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اِس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی لوکل گورنمنٹ کے احکامات کی تعمیل کرنے کی پابند ہے۔ احتجاج کی دوسری وجہ حاضری کے حوالے سے اینڈ رائیڈ سسٹم کا اطلاق ہے۔ اِس سسٹم کا مقصد حاضری کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے حاضری سے متعلق شفٹ کے اوقات بڑھا دےئے تاکہ ورکر کی حاضری بر وقت لگے۔

اس کے علاوہ ایک ویب بیس رپورٹ بنائی گئی جس میں ورکر اپنے حاضری روزانہ چیک کر سکتا ہے۔اس رپورٹ کو چیک کرنے کی رسائی حاضری چیکر کو دی گئی تاکہ وہ روز کی بنا پر اپنے ورکر کی حاضری کو دیکھ سکے۔

ای پیپر دی نیشن