لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لنڈا بازار ٹریڈرز ونگ بورڈ کے صدر ملک عظمت اللہ نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ءکا پاکستان ایک مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔ عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوامی خدمت کے مشن کوتیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میںپاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔
عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ پانامہ لیکس کا ڈرامہ جلد اپنی موت آپ مر جائے گا، ا ور آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔
دنیا نے تسلیم کیا پاکستان میں امن و امان بحال معاشی صورتحال بہتر ہوئی: ملک عظمت اللہ
Jun 23, 2017