لاہور(نیوزرپورٹر)تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں110فیصد اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا مظہر ہے گزشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ایک ارب 25کروڑ 40لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری خوش آئند ہے پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین 6ممالک میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری مزید بڑھے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ دنیا کی مشہور فنڈمینجر ایمی کمپینن کی جانب سے دنیا کے جن 6ملکوں کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا گیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے انہوںنے کہا کہ معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان کی معاشی پیش رفت دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور منصوبہ کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے ۔
11 ماہ میں سوا ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری خوش آئند ہے: افتخار بشیر
Jun 23, 2017