ملتان میں بھی میٹروفیڈر روٹس پر جولائی میں ایئرکنڈیشنڈ بس سروس شروع ہوجائے گی‘100 بسیں پہنچا دی گئیں

Jun 23, 2017

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بہت جلد ملتان میں میٹرو فیڈر روٹس کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بس سروس شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 100 ائیر کنڈیشنڈ بسیں ، 11 فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی جس سے اندازاً 75000 لوگ روزانہ مستفیدہو ں گے۔مربوط نظام کے ذریعے ان تمام فیڈر روٹس کو کرایہ اور آپریشنل نطام کی بہتری کے لئے میٹرو بس لائن کے ساتھ منسلک کیا گیا ۔ عبد الرحمان ، چیف آپریٹنگ آفیسر ویڈا ٹرانزٹ سلوشن نے بتایا کہ بسیں ملتان پہنچ چکی ہیں۔ انجنئیرز اور ٹیکنیکل ماہرین کی ٹیم بھی ساتھ ہے جو فیڈر روٹس بس کے ڈرائیورز اور عملے کو ٹریننگ دے رہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بس سروس جولائی میں شروع ہو نے کی توقع ہے اور ہم اس آپریشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ 

مزیدخبریں