لاہور ( سپیشل رپورٹر) صوبائی وزےر منصوبہ بندی وترقےات ملک ندےم کامران کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے رمضان پیکیج کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں رمضان بازاروں کے انتظامات اور اشیاءخوورونوش کی قیمتوں ،معیار، طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا رمضان بازاروں میں اشیاءخورونوش پر حکومت پنجاب نے جہاں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے وہاں سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیاءکی نیلامی کے نظام کو بھی بہتر بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا،عوامی نمائندگان اور انتظامی مشینری رمضان بازاروں کوعوامی سہولت کے لئے بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کارکر دگی رپورٹس وزیراعلیٰ تک پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر رمضان بازاروں میں ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سبزی و فروٹ منڈی میں اشیاءکی نیلامی کا نظام بہتر بنا دیا: ندیم کامران
Jun 23, 2017