مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج مظفر آباد میں عوام کے اتنے بڑے جم غفیر نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر عوامی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے کیونکہ انکی کارکردگی انتہائی ناقص اور بیڈگورننس کا دور دورہء ہے اورکیوں نہ ہوکیونکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ایک زہریلے درخت کی مانند ہے جس کا پھل کبھی میٹھا نہیں ہو سکتا۔آزاد کشمیر حکومت کی بساط بھی نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ہی لپیٹی جائے گی۔فاروق حیدر جو کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کے سامنے ٹسے بہاتے تھے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرادیں گے۔حکومت پاکستان کومقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی عدالت انصاف میں لے کر جانا چاہیے۔پی ٹی آئی حکومت سنبھال کر لوگوں کے مسائل حل کرانے ہیں اوراسی طرح مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہر فورم پر دستک دیں گے۔8 جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف ہزاروں لوگ مظاہرہ کرکے یہ ثابت کر دیں گے کہ بھارت جارح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطارڈنر کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔