محکمہ پولیس کے بعد دیگر اداروں میں سیاست ختم کر رہے ہیں: پرویز خٹک

ایبٹ آباد (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری پولیس نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جا رہا ہے ہم نے پولیس کو غیر سیاسی بنایا ہے اور دیگر اداروں کے اندر سے بھی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں، پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نیا ایکٹ لایا ہے جس کے ذریعے انہیں خودمختار بنایا گیا ہے اور پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے انٹیلی جنس سکولوں سمیت کئی تربیتی ادارے بنائے ہیں اور انسداد دہشتگردی فورس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ایبٹ آباد میں بائی پاس کی تعمیر کا کام اگلے مالی سال میں شروع کر دیا جائیگا اور آئندہ چھ ماہ میں مری روڈ کی تعمیر بھی مکمل کر لی جائیگی اس کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں پولیس وارڈن سسٹم اور ٹورزم پولیس فورس کی افتتاحی تقریب اور ریسکیو 1122 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...