لاہور(پ ر) محکمہ بجلی کے کارکنوں اور انتظامیہ کے ارکان موسم برسات میں بھاری بارشوں کے پیش نظر بجلی کے کرنٹ سے حادثات اور بجلی کی تاروں کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرتے ہوئے بجلی کے کرنٹ سے محفوظ کرانے کی مہم کومحنت اور اعلی کارکردگی سے کامیاب کرنا چاہئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اس مہم کو کامیاب کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی ان خیالات کااظہار سید واجد علی کاظمی چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے بختیار لیبر ہال لاہور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ”سفیٹی کانفرنس“ میں کیا۔ اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے اس امر پر خوشی اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں شدید گرمی اور بعد ازاں شدید بارشوں اور چیمپئین ٹرافی کے انعقاد کے دوران اپنی جانوں پر کھیل کر دن رات خدمات سرانجام دیتے ہوئے بجلی کے نظام کو برقرار رکھا لیکن اس خطرناک کام کی انجام دہی کے دوران بد قسمتی سے تین لائن مین شہید ہوگئے یہ شہید کاکرن ہماری قوم کے ہرو ہیں جبکہ لائن مین شدید زخمی ہوئے ہیں محکمہ بجلی ان کے لواحقین کی امداد اور بچوں کو نوکری کو یقینی بنائے گی کسی صورت میں بھی کام پر سیفٹی کے اصولوں کو نظر انداز کرکے اپنی جان کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔