بھارت کے پاس معیاری اسلحہ بنانے کی صلاحیت موجود نہیں: انڈین میڈیا کا انکشاف

اسلام آباد (صباح نیوز) بھا رتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے پاس معیاری اسلحہ بنانے کی صلاحیت موجود نہیں بھارتی آرڈیننس فیکٹری کی تیار کردہ اسالٹ رائفل مسلسل دوسرے سال بھی ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ہیں، بھارتی ہتھیار ناکارہ اور سب کے سب بے کار ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور چین سے بیک وقت جنگ کی خواہش رکھنے والے بھارت کے پاس اسلحہ بنانے کی صلاحیت ہی نہیں ، بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ ایک طرف بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی پاکستان اور چین کو جنگ کی دھمکیاں ہیں تو دوسری طرف اپنے مسائل سے آنکھیں چرانے کی کوششیں بھی کی جاری ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج جو بندوقیں استعمال کر رہی ہے وہ فرسودہ ہیں۔ اسالٹ رائفل کو دوبارہ سے ڈیزائن کرنا ہو گا۔ بھارتی فوج نے ایک لاکھ 85 ہزار اسالٹ رائفلز کے لیے ساڑھے 18 ارب روپے کا معاہدہ کر رکھا ہے ۔ اسالٹ رائفلز کو اے کے47 اور انساس رائفلز سے تبدیل کیا جانا ہے ۔ دوسری صورت میں رائفل کی خریداری کے لیے اسلحے کے بین الاقوامی تاجروں سے رابطہ کرنا پڑے گا اور اس کام میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...